خیبرپختونخوا کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
Climate Chaos: How Pakistan Stands on The Frontlines of Monsoon Emergency

خیبرپختونخوا حکومت کا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے خود مختار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے ،

 کلائمیٹ ایکشن بورڈ 8 انتظامی سیکرٹریوں اور 4 نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوگاجو موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی تیار کرنا،تحقیق بین لاقوامی ادروں کیساتھ رابطے اور گرین ہاوس گیسز کی فہرست تیار کرنے کے ساتھ مختلف محکموں کے روابط برقرار رکھنا بورڈ کا مینڈیٹ ، خیبر پختونخوا گزشتہ کئی عرصے سے مومسیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہیں جس کی وجہ جانی اور مالی نقصان اٹھا رہاہے ،15اگست کو ملاکنڈ ڈویژن کے اضالع میں سیلاب ، بارش اور کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے سینکڑوں افراد جاں بحق جبکہ سینکڑو زخمی ہوئے ہیں سڑکوں رابطہ پلوں ،بجلی کے علاوہ زراعت اور لایﺅسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے انہی نقصان کی مستقبل میں روک تھام کےلئے خیبر پختونخوا حکومت نے الگ بورڈ کے قایم کا فیصلہ کیا ہے جو کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے نام سے ہوگا ، پشاور پوسٹ کے پاس اس حوالے موجود مسودے کے مطابق کلائمیٹ ایکشن بورڈ کےلئے قانونی مسودہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کیا جائے گااور پاس ہونے کے بعد ادارہ قائم ہوجائے گا ، مسودے کے مطابق صوبائی سطح پر ایکشن بورڈ کو مکمل آزادی اور خود مختاری حاصل ہوگی کلائمیٹ ایکشن بورڈ 8 انتظامی سیکرٹریوں اور 4 نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل ہوگاجوموسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے پالیسی تیار کرنا اور مختلف محکموں کے روابط برقرار رکھنا بورڈ کا مینڈیٹ ہوگاکلائمیٹ ایکشن بورڈ تحقیق کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کےساتھ بھی روابط رکھے گابورڈ کاربن کریڈٹ کے حصول سمیت نئے موسمیاتی پالیسیوں کو بھی مرتب کریگی 4 ماہ کے دوران کم سے کم ایک بار کلائمیٹ ایکشن بورڈ کا اجلاس ہوا کریگا ایکشن بورڈ گرین ہاو¿س گیسز کی فہرست کی تیاری کےساتھ کم کاربن معیشت کو فروغ دیگا، مسودے کے مطابق جہاں صوبہ خیبر پختونخوا کے سامنے موجود موسمیاتی خطرات کے ازالے، فیصلہ سازی کے عمل کو ہموار کرنے اور مختلف شعبہ جات کی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے تما م موسمیاتی اقدامات کی منصوبہ بندی، نگرانی اور عمل درآمدکلائمیٹ ایکشن بورڈ کے مینڈیٹ میں ہوگا ،مسودے کے مطابق تخفیف، موافقت، اور ماحولیاتی مالیات کے حوالے سے تحقیق کا انعقاد، فروغ اور نگرانی کرنا،محکمہ جات میں موسمیاتی کارروائی کی سرگرمیوں کو مربوط کرنا اور ان کے لیے سہولت فراہمی سالانہ ترقیاتی پروگرام اے ڈی پی کی تمام اسکیموں کی ماحولیاتی اہداف سے مطابقت کے لیے کلائمیٹ ٹیگنگ کو یقینی بنانا، موسمیاتی کارروائی کے لیے مالی وسائل اکٹھے کرنا، کلائمیٹ ایکشن بورڈ فنڈ کا قیام، چلانا اور برقرار رکھنے کے علاوہ بین الاقوامی موسمیاتی مالیات جیسے گرین کلائمیٹ فنڈ، کلائمیٹ انویسٹمنٹ فنڈ، گلوبل انوائرنمنٹ فیسلیٹی وغیر ہ کے لیے صوبائی منصوبوں کو مربوط کرنا اور پیش کرناادارے کی ذمہ داری ہوگئی مسوے دے مطابق کاربن مارکیٹس میں شرکت کو آسان بنانا اور کاربن کریڈٹس کی تخلیق میں معاونت ،کم کاربن ترقی کو فروغ دینے کے لیے کاربن قیمت گذاری کے طریقہ کار قائم کرنا اور ان پر عمل درآمد کرنا، موسمیاتی کارروائی کے پروگراموں اور منصوبوں کے عمل درآمد اور پیشرفت کی نگرانی اور تشخیص، sustainability موسم یاتی تبدیلی کے بارے میں عوامی اگاہی مہم چلانا اور ما حولیاتی پائی داری کو فروغ کلائمیٹ ایکشن بورڈ کی ذمہ داری ہوگی، مسوے کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس کو پاس کرنے کے بعد باقاعدہ ادارہ قائم ہوجائے گا ،

موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے والے صحافی داوود خان نے بتایا کہ صوبے میں ایسے ادارے کی قیام وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت کی یہ اقدام خوش ائندہے ،داوود نے بتایا کہ اس ظاہر ہوتا ہے کہ اب موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے اور اس سے مقابلہ کرنے کےلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے رہے انہوں نے بتایا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے قیام سے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے ریسرچ کیساتھ ساتھ دیگر اقدامات کرینگے جبکہ یہ خاص ادارہ جو اب اس کاکام ہوگا کے موسمیاتی تبدیلی کی تدارک کےلئے غور حوض کے علاوہ دیگر اہم امور نمٹائنگے ۔…

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے