خیبر پختونخوا حکومت نے سوات کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد صوبے میں اضلاع کی تعداد 34 سے بڑھ کر 36 ہو جائے گی۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق نئے ضلع کا نام بالائی سوات یا اپر سوات ہوگا جبکہ موجودہ حصہ زیریں سوات یا لوئر سوات کہلائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد انتظامی امور میں بہتری لانا اور عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈپٹی کمشنر سوات کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں تین دن کے اندر تقسیم سے متعلق جامع رپورٹ طلب کی گئی ہے۔





